اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال تنویر چوہدری نے مسلح افواج کے خلاف ہرزہ سرائی اور بیان بازی کو ملک دشمنوں کی کھلی حمایت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کررہا ہے‘ میر جعفر اور میر صادق نے اپنی افواج کی صفوں میں ہوکر دشمن کا ساتھ دیا تھا ایک مخصوص گروہ رہتا اور کھاتا پاکستان میں ہے اور ملک دشمنوں کے لئے سہولت کاری کا کام کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی میں کیا۔دانیال چوہدری کی قیادت میں چکلالہ سکیم تھری سے نکالی گئی ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔
شرکا پاک فوج زندہ باد اور فیلڈ مارشل زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے دانیال چوہدری نے کہا کہ ہم اپنی افواج اور سپہ سالار اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں ملک میں بیانیوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہیں انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں دو فوجیں نہیں ہوسکتیں جو لوگ فوج کے خلاف بات کرتے ہیں وہ دشمن کی حمایت کرتے ہیں میر جعفر اور میر صادق کا نام سب نے سنا ہے میر جعفر اور میر صادق نے اپنی افواج کی صفوں میں ہوکر دشمن کا ساتھ دیا تھا ہمارے جوان روز اپنی جانیں قربان کررہے ہیں ہمارے جوان اسلئے جانیں نہیں دے رہے انکا مذاق اڑایا جائے ایک جماعت کہہ رہی ہے دہشت گردوں کے ساتھ سرینا اور میریٹ میں بیٹھ مذاکرات کریں لیکن ہم دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس بیانیے کے خلاف تھی جو پاکستان کو کمزور کررہا ہے ہمارے بزرگوں نے اس ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ایک جماعت پاکستان کے دشمنوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے یہ اس فوج کے خلاف تقریریں کرتے ہیں جو روز اس ملک کیلئے جانیں دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جذبے کو کوئی پست نہیں کرسکتا۔
عوام تحریک انصاف کے سابق چیئرمین کے سائیکو پیتھ بیانئیے کو مسترد کرتی ہے پاک فوج کے خلاف بیانیہ دشمن کا بیانیہ ہے حالیہ ضمنی انتخاب میں عوام نے انکے بیانیے کو رد کردیا ہے یہ ملک جب بھی آگے بڑھا انہوں نے کہا پاکستان کو آگ لگا دو‘جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں 14 سال سے یہ امن قائم نہیں کرسکے کیا ہم اپنے بچوں کو یہ پڑھائیں جو این ڈی یو جائے گا وہ غدار ہے فلسطین میں اسرائیل نے نسلوں کی نسلیں ختم کردیں پاکستان اور اسکے دشمنوں کے درمیان پاک فوج ہے جو شہداء کا مذاق اڑائیں گے انکی کوئی جگہ نہیں یہ وہی پاکستان ہے جو آئیسولیشن میں چلا گیا تھا آج وہی پاکستان ہے جس کو پوری دنیا میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہمارے دشمنوں کو پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی برداشت نہیں ہوتی انڈین میڈیا اسی لئے انکی ایک ٹویٹ کو پک کرتا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم ہر لمحہ اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے