۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ترک صدر رجب طیب اردوان کے مطابق امن قائم رکھنے کے لیے سارا بوجھ فلسطینیوں اور حماس پر ڈالنا درست نہیں ہوگا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ اسرائیل ہے۔
میرے مطابق اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہونگے۔اپنی پارٹی سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمان سے بات کرتے ہوئے اردوان نے کہ کہا کہ امن کوئی ایسی چڑیا نہیں جو ایک پر سے اڑ سکے یہاں امن کے قیام بنائے رکھنے کی تمام تر ذمہ داری حماس اور فلسطینیوں پر ڈال دی گئی ہے۔
شہبازشریف، بلاول بھٹو ٹیلیفونک رابطہ
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی