بولان میل اورجعفر ایکسپریس ٹرینے منسوخ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تکنیکی وجوہات کی بنا پرہفتہ کو منسوخ کردیا گیا۔ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو 12 اور 13 نومبر کیلئے بھی منسوخ کردیا گیا ہے، گزشتہ روز ٹرین پشاور سے روانہ نہیں ہوسکی تھی، اسی باعث ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکی۔

ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز اور 13 نومبر کو کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز بولان میل کراچی سے منسوخ کی گئی تھی، اس لیے یہ ٹرین کوئٹہ نہیں پہنچ سکی جبکہ 11 نومبر کو بھی کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل کی روانگی منسوخ کردی گئی ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.