ایک فعال پارلیمان مضبوط اور خوشحال پاکستان کی ضامن ہے، ایاز صادق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دستور ساز اسمبلی کا قیام پاکستان کی قومی و پارلیمانی تاریخ کا ایک تاریخی سنگِ میل تھا، جس نے ملک میں آئینی، جمہوری اور پارلیمانی نظام کی مضبوط بنیاد رکھی،پارلیمانی جمہوریت ریاست پاکستان کا اساس ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ پارلیمان پاکستان 10اگست کو معرض وجود میں آیا جبکہ مملکت پاکستان کا قیام اسی پارلیمان میں 14اگست 1947کو ہوا

آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی روایات کا فروغ، قومی یکجہتی، ملکی استحکام، پائیدار ترقی اور عوامی خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دستور ساز اسمبلی کے قیام کی 79ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ 10اگست 1947کو کراچی میں منعقد ہونے والا دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس بانیانِ پاکستان کے جمہوری وژن کی عملی تعبیر تھا، جس نے آئین سازی، قانون سازی اور پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھ کر ایک جدید، جمہوری ریاست کی تشکیل کی راہ ہموار کی۔

یہ تاریخی دن ہمیں آئینی اداروں کے احترام، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی نمائندگی کے تقدس کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں موثر کردار ادا کرنے کے لئے نوجوان نسل کو پاکستان کے آئینی ارتقا، پارلیمانی تاریخ اور جمہوری روایات سے روشناس کرانا ضروری ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان عوام کی امنگوں کا ترجمان ادارہ ہے، جو مثر، بروقت اور عوام دوست قانون سازی کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کا حل یقینی بناتا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.