وزیراعظم اور میں بارہا مذاکرات کی بات کر چکے، سردار ایاز صادق

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کے حوالے سے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں فوج اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم اور میں بارہا یہ واضح کر چکے ہیں کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم حزب اختلاف نے حالات کو ایسی نہج پر پہنچا دیا جہاں سے واپسی مشکل نظر آتی ہے۔

مذاکرات کے لیے چار قدم بڑھائے، لیکن اب صورتحال کی وجہ سے چالیس قدم پیچھے ہٹنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن واقعی مذاکرات کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن سرحدوں کے محافظوں اور ملکی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی زبان قابل قبول نہیں ہوگی۔ اسپیکر نے زور دیا کہ سیاست میں سب کچھ ہو سکتا ہے، مگر پارلیمنٹ کا فلور فوج اور عدلیہ کے خلاف بیانات کے لیے استعمال نہیں ہو سکتا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.