ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود بنگلہ دیش کا بھارت کو کرارا جواب

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود بنگلہ دیش کا بھارت کو کرارا جواب۔انتہا پسندانہ پالیسیز کے سبب بھارت عالمی اور علاقائی سطح پر شدید تنہائی کا شکار ہو چکا ہے۔بنگلہ دیش سمیت ہمسایہ ممالک میں مودی کے انتہا پسند ہندوتوا نظریہ نے بھارت مخالف جذبات بھڑکا دیے۔مودی کی پشت پناہی میں بنگلہ دیشی نوجوان کارکن عثمان ہادی کے قتل کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کے گرد گھیرا تنگ کر دیا۔

سیکیورٹی خدشات کی بنیادپر بنگلہ دیش کے مختلف اعلانات کے بعدبھارتی میڈیا نے بھی عالمی سطح پر بھارت کی ہزیمت کی توثیق کر دی۔بھارت میں مودی کے انتہا پسند غنڈوں کی دھمکیوں کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کیلئے ویزوں کا اجرا ئروک دیا۔بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کے مطابق؛بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے مشیر ایم توحید حسین نے بنگلہ دیش کابھارت میں مزید 3 اہم سفارتی مشنز میں ویزا خدمات معطل کر نے کا اعلان کر دیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش نے نئی دہلی، کولکتہ اور اگرتلہ میں اپنے تین مشنز سے ویزا سیکشنز کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے، امریکی جریدہ” فارن پالیسی” نے بھی بنگلہ دیش کے ہاتھوں مودی کی رسوائی کو واضح کر دیا۔امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق: بھارتی مداخلت اور انتہا پسندی کے پیش نظر بنگلہ دیش نے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی نشریات پر پابندی عائد کر دی۔

فارن پالیسی کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے بھی آئندہ ورلڈ کپ کے دوران بھارت میں میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا، بنگلہ دیش کے مطابق بھارت طویل عرصے سے ملک کی سیاست اور خارجہ پالیسی میں مداخلت کر رہا ہے، ماہرینِ عالمی امورکے مطابق بھارت کی ہمسایہ ممالک میں مسلسل مداخلت سرحدی تنازعات کو بھڑکا کر عالمی قوانین کو چیلنج کر رہی ہے۔ بھارت کے دہشتگردانہ اور انتہا پسندانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔ہندوتوا نظریات اور بالادستی کے عزائم کے باعث بھارت نیٹ ریجنل ڈیسبلائزر میں بن چکا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.