ریاستی اداروں پر حملے سیاسی قیادت کے سائے میں کیے گئے، طارق فضل چوہدری

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پشاور میں 9 مئی کے واقعات کی ویڈیوز پر پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے‘ فریم بہ فریم تجزیے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی موجودگی کی تصدیق ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاستی اداروں پر حملے کسی جذباتی ہجوم نہیں بلکہ منظم سیاسی قیادت کے سائے میں کیے گئے۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور دیگر سرکاری تنصیبات پر حملہ دراصل پاکستان کی ریاست پر حملہ تھا‘پی ٹی آئی کی قیادت نے نہ صرف تشدد کو ہوا دی بلکہ اسے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ جو جماعت خود کو جمہوریت کی علمبردار کہتی ہے

اس کا اداروں کو آگ لگانے سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا‘ قانون اب سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، چاہے نام کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو‘ پاکستانی اداروں کے وقار اور آئین کی بالادستی پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.