مکہ دفاعی معاہدہ علاقائی امن اور سلامتی میں اہم کردار ادا کریگا، اسحاق ڈار

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کو مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے خدوخال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ معاہدہ علاقائی امن اور سلامتی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ نے معاہدے کے اہم پہلوؤں سے آگاہی پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت کی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ کو حال ہی میں طے پانے والے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے خدوخال سے آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مکہ معاہدے کے مقاصد اور بنیادی نکات سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیااوربتایاکہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ علاقائی امن اور سلامتی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے اہم پہلوؤں سے آگاہ کرنے پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.