سیاسی معاملات کو طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے،مولانا ہدایت

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستا ن ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کراچی میں بی این پی کے قائدسردار اختر جان مینگل کی رہائش گاہ پر پولیس کے چھاپے اور ان کے ملازمین کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں، کارکنوں اور ان کے گھروں پر اس طرح کے اقدامات قابلِ تشویش اور ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی معاملات کو طاقت اور دباؤ کے بجائے مذاکرات اور جمہوری طریقے سے حل کرے۔

چادر و چار دیواری کے تقدس، انسانی حقوق اور سیاسی آزادیوں کا احترام ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ایسے اقدامات سے سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، اس لیے گرفتار افراد کو فوری رہا کیا جائے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں رکن صوبائی اسمبلی بلوچ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی زیرِ صدارت فشریز ڈیپارٹمنٹ گوادر میں منعقد ہوا، جس میں ضلع گوادر کے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود، ماہی گیری کے شعبے کی ترقی، مستحق ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی اور چیکس، گرین بوٹس و دیگر ضروری آلات کی شفاف اور منصفانہ تقسیم سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فشریز احمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ فہد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیونی بشیر کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پسنی شاہ زیب سمیت محکمہ فشریز کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں پسنی، جیونی اور اورماڑہ کے ماہی گیروں کو چیکس، گرین بوٹس اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا

 

کہ 15 اگست کو پسنی جبکہ 17 اگست کو جیونی میں ماہی گیروں میں چیکس اور گرین بوٹس تقسیم کیے جائیں گے، جبکہ اورماڑہ میں تقسیم کے لیے بھی جلد تاریخ مقرر کی جائے گی اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ماہی گیروں کو جال، حفاظتی سامان اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کا عمل شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے تاکہ حقیقی اور مستحق ماہی گیروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.