فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا،عطاء اللہ تارڑ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے،فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا‘فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی۔یہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف شواہد کی بنیاد پر فیصلہ آیا، آج ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو سزا ہوئی ہے، فیض حمید کو ٹرائل میں دفاع کا بھرپور موقع دیا گیا،فیض حمید کو موقع دیا کہ اپنا دفاع کریں اور گواہان بھی پیش کریں۔

تمام گواہان کے بیانات قلمبند کرنے اور شواہد کو سامنے لانے کے بعد انصاف پر مبنی فیصلہ آیا ہے،قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے،ریڈ لائن کراس کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیض حمید نے اپنی اتھارٹی کو غلط استعمال کیا، سیاسی معاملات کی مزید تحقیقات ہوں گی،فیض حمید تمام الزامات کے مرتکب پائے گئے، ٹاپ سٹی کیس میں بھی سزا ہوئی، فوج میں خود احتسابی کا عمل بہت مضبوط ہے جس کی واضح مثال سب نے دیکھ لی، فیض حمید پی ٹی آئی کے سیاسی مشیر بھی تھے، آج کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.