مکہ معاہدہ ، اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے، خواجہ آصف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دنیا میں اس نوعیت کا پہلے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، تین بڑے اسلامی ممالک نے مل کر ایک خالصتاً دفاعی معاہدہ کیا ہے،

 

جس کے تحت ان تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی کسی جانب سے جارحیت کی صورت میں تینوں ممالک مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ ایک قابل تقلید معاہدہ ہے اور آنے والے وقتوں میں اسلامی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح اسلامی ممالک کا برسوں سے استحصال ہوا ہے

اس کے پیش نظر انہیں اپنی دفاعی، نظریاتی اور جغرافیائی حدود کی حفاظت کے لیے آپس میں باہمی محبت، یکجہتی اور اتحاد کو بڑھانا چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ اسی سمت میں ایک پہلا قدم ہے اور آنے والے مہینوں اور سالوں میں یہ معاہدہ پوری اسلامی دنیا کو یہ راستہ دکھائے گا کہ ہم اپنی زمین، اپنے نظریات اور اپنے دین کے تحفظ اور ترویج کے لیے کس طرح اپنی قوتیں اور وسائل مجتمع کرسکتے ہیں۔

جب وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ کیا فوری طور پر مزید ممالک بھی اس معاہدے میں شامل ہوسکتے ہیں؟ تو خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں اس بارے میں علم نہیں ہے، تاہم اس امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ وزیر دفاع ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ بھی جیتی، سعودی عرب کے ساتھ پہلا معاہدہ ہوا اور اب یہ بڑا دفاعی معاہدہ سامنے آیا ہے،

 

تو وہ بطور وزیر دفاع اپنے اس تاریخی سفر کو کس طرح دیکھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ وہ بنیادی طور پر ایک سیاسی کارکن ہیں۔خواجہ آصف نے کہاکہ اقتدار میں انہیں وزارتِ دفاع کی ذمہ داری تیسری مرتبہ ملی ہے، تاہم انہیں اس بات پر بڑا ناز اور فخر ہے کہ وہ ایسے وقت میں اس ذمہ داری پر موجود تھے جب پاکستان کی افواج نے ملک کی حفاظت کی۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.