جمعرات تک عمران خان سے کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوگی، رانا ثنااللہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان سے ملاقات اور احتجاج کے حوالے سے دیئے گئے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی

 

، پی ٹی آئی اگر 20لاکھ افراد اسلام آباد لانے کا دعوی کر رہی ہے تو وہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کرنے کا انتظام کرے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 20لاکھ افراد لانے کی بات کی جا رہی ہے

اس لیے اب دیکھتے ہیں کہ وہ واقعی اتنی بڑی تعداد اسلام آباد لانے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں، 10، 20ہزار افراد کم بھی ہوں تو گزارا ہو جائے گا لیکن پی ٹی آئی کو چاہیے کہ پہلے اپنے دعوے کے مطابق 20لاکھ افراد اسلام آباد لانے کی کوشش کرے۔وفاقی مشیر نے پی ٹی آئی کے احتجاجی لائحہ عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ پارٹی کے ساتھ دوبارہ ہاتھ ہوگیا ہے اور جب وہ اپنے اعلان کردہ ہدف کو پورا نہیں کر سکیں گے تو ناکام ہو جائیں گے

اس کے بعد ایک صاحب کو دوبارہ اسی تنخواہ میں گزارا کرنا پڑے گا اور جو کچھ اس وقت ان کے پاس ہے، اس سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا موجودہ رویہ ہی ان وجوہات میں شامل ہے جن کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی

 

، پارٹی کو دھمکیوں اور غصے کے بجائے مناسب قانونی طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے، اس طرح کی دھمکیوں اور غصیلے رویے سے مقصد حاصل نہیں ہوگا، اگر پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات اور دیگر مطالبات کے لیے قانونی راستہ اختیار کرے تو معاملے کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.