اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے دنیا کے سامنے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک ناقابلِ شکست اور مضبوط طاقت ہے، جس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دبا کے باوجود مزاحمت کی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، ایران نے خود کو ناقابل تسخیر طاقت ثابت کردیا تو امریکہ نے مذاکرات کی بھیک مانگی۔
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ انہیں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلی حکام کی جانب سے متعدد مرتبہ یہ بات سننے کو ملی کہ ایرانی عوام نے ایک معجزہ کر دکھایا اور پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ایران امریکہ کے خلاف اس انداز میں مزاحمت کر سکے گا، امریکہ کو اسرائیل، مغربی دنیا اور بعض دیگر ممالک کی حمایت حاصل تھی، اس کے باوجود ایران نے اپنی دفاعی صلاحیت اور مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔عباس عراقچی نے جنگ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے سامنے پیش کی گئی
شرائط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے اس وقت ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا، امریکہ کی خواہش تھی کہ ایران غیر مشروط طور پر اس کے سامنے سرنڈر کر دے، تاہم حالات نے کچھ ہی عرصے بعد مختلف رخ اختیار کرلیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ تقریبا 20روز بعد وہی فریق ایران کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں نظر آیا
جنگ کے ابتدائی مرحلے میں امریکہ کا مقف انتہائی سخت تھا لیکن بعد میں مذاکرات کی ضرورت محسوس ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ایران نے اپنی پوزیشن مضبوطی سے برقرار رکھی، حالیہ صورتحال نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایران کو دبا یا طاقت کے ذریعے آسانی سے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا، ایران نے اپنی خودمختاری، قومی مفادات اور دفاع کے حوالے سے واضح عزم کا مظاہرہ کیا۔