ہماری دفاع امن پسند افغان شہری کیخلاف نہیں،اسحاق ڈار

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پیش آنے والی حالیہ پیش رفت تشویشناک ہے،افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔اتوار کو ”ایکس“پر اپنی پوسٹ میں سینیٹر اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان کے مناسب جوابی حملے اور کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندْوستان نامی دہشت گرد عناصر کو نیوٹرلائز کرنے کے لیے ہیں۔

ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان شہری آبادی کے خلاف نہیں ہیں،طالبان فورسز کے برعکس ہم نے شہری جانوں کے نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاط برتی ہے۔ اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گی جو پاک افغان تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.