تمام برائیوں اور بحرانوں کی جڑ متنازع اور غیر شفاف الیکشن ہیں، محمود خان اچکزئی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، پشتونخو امیپ کے چیئرمین محمودخان اچکزئی کے زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں علامہ ناصر عباس جعفری، سلمان اکرم راجہ، سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف، اور سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری نے شرکت کی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی غور و خوض اور مُلک میں جاری سیاسی، معاشی اور سیکورٹی کے بحرانوں اور اُن پر حکومتی عدم توجہ پر فکر مندی کا اظہار کیا گیا۔ اِجلاس میں قائدِ حزب اختلاف محمود اچکزئی نے شرکاء کی توجہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے حکومتی بے اعتنائی اور آئینی ذمہ داری پوری نہ کرنے کی جانب دلائی اور آگاہ کیا

بطور قائد حزب اختلاف اُنھوں نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے آئینی ضابط? کار پر عمل درآمد اور آئینی پراسیس کے آغاز کے لیے وزیراعظم پاکستان کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے۔ اجلاس میں اِس اَمر پر حیرانگی اور تشویش کا اظہار کیا گیا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران اپنی آئینی مُدت کے خاتمہ کے بعد بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور وزیراعظم کی جانب سے اَب تک نئےممبران کی تقرری کا آئینی پراسیس نہیں شروع کیا گیا۔

 

اجلاس نے یہ قرار دیا کہ تمام برائیوں اور بحرانوں کی جَڑمتنازع اور غیر شفاف انتخابات ہیں اور تحریک تحفظ آئین پاکستان سمجھتی ہے کہ صاف، شفاف اور آزادانہ انتخابات کے لیے غیر جانب دار اور خودمختار الیکشن کمیشن کا قیام ناگزیر ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.