اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشتگردوں کی جانب سے تیار کی جانے والی وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی پھٹ گئی،قبل از وقت دھماکے کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے،دھماکے اور ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں قریب موجود 3شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔بعدازاں سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس کے مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں مزید10دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق12اگست کی صبح دہشتگردوں کیجانب سے وی بی آئی ای ڈی تیار کی جا رہی تھی
، آئی ای ڈی کی تیاری کے دوران قبل از وقت دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 8دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے، بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے ذخیرہ کیے گئے
دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے بھی ہوئے، اس دھماکے اور ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں قریب موجود 3شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔
، آئی ایس پی آرکے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، سیکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا، مشترکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگانا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا لیا،سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10دہشتگردوں کو ہلاک کردیا
آئی ایس پی آرسوراب کے واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18دہشتگرد ہلاک کیے جاچکے ہیں، شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2بہادر جوان بھی زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے
، عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی،عزمِ استحکام کی منظوری نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی نے دی ہے
،پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔