اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔مستونگ،سوراب سانحے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی کال پر مستونگ بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ میجر چوک سمیت شہر کی تمام اہم مارکیٹیں، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ہڑتال کے باعث معمولاتِ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں کاروباری مراکز بند رہنے سے بازاروں میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سوراب سانحے کے خلاف احتجاج اور متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔