شہباز،ٹرمپ ملاقات،خوشگوار گرمجوشی میں مصافحہ

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیر کو یہاں غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ اور خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے تو امریکی صدر نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں سربراہ اجلاس میں شریک رہنماؤں کا گروپ فوٹو بھی ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی عالمی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.