قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا حوصلے اور اتحاد کیساتھ مقابلہ کیا ، چیف سیکرٹری

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کا یومِ آزادی کے موقع پر پیغام یومِ آزادی پاکستان ہمارے قومی سفر کا ایک عظیم اور تجدیدِ عہد کا دن ہے، جو ہمیں آزادی کی قدر و قیمت کے ساتھ ساتھ اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے۔ 14 اگست ہمیں امن، اتحاد، خودمختاری اور ترقکے اْس راستے کی یاد دلاتا ہے جس کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت، علامہ اقبال کے تصور اور ہمارے بزرگوں کی بے مثال قربانیوں پر رکھی گئی۔بلوچستان پاکستان کا اہم اور باوقار حصہ ہے۔

صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود، امن و استحکام، تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی ڈھانچے اور نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور مساوی مواقع کے ذریعے قومی ترقی کے دھارے میں مزید مضبوط کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جائے۔میں خصوصاً نوجوان نسل سے کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل ان کے ہاتھوں میں ہے۔ تعلیم، ہنر، میرٹ، محنت، قانون کی پاسداری اور مثبت سوچ کو اپنا کر نوجوان نہ صرف اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنی قومی زندگی کا حصہ بنائیں گے اور پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی ذمہ داریاں خلوصِ نیت سے ادا کریں گے۔پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل حالات کا حوصلے، اتحاد اور عزم کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ قومی یکجہتی اور اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہم موجودہ چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے پاکستان کو مزید مضبوط، مستحکم اور خوشحال ملک بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں وطنِ عزیز کی خدمت کا موقع اور توفیق دے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.