مستونگ،وزیر داخلہ بلوچستان کے سیکیورٹی اسکواڈ پر حملہ، 3 اہلکار زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔مستونگ،قومی شاہراہ N-25 پر گورو، کھڈ کوچہ کے قریب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔

 

ذرائع کے مطابق واقعہ 14 اگست کو صبح تقریباً 11 بج کر 10 منٹ پر پیش آیا۔ میر ضیاء اللہ لانگو قلات سے کوئٹہ روانہ تھے کہ ان کے سیکیورٹی اسکواڈ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، تاہم وزیر داخلہ محفوظ رہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں اے ٹی ایف کے تین اہلکار نصراللہ، سمیع اللہ اور زکریا زخمی ہوئے۔

 

زخمی اہلکاروں کو نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق تینوں اہلکاروں کی حالت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.