عوامی خواہشات اور قومی مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلے کئے جائیں، نواز شریف

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ( ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نئے صوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کم آمدنی والے طبقے کو پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف دینے کے اعلان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی مفاد کے تحت فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی اختلافات کے خاتمے کے لیے باہمی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.