اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہرگ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے 4 کانکن جاں بحق ، 5 زخمی ہوگئے۔ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شاہرگ میں واقع پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث اچانک زور دار دھماکہ ہوا
جس کے نتیجے میں کان سے کوئلہ نکالنے والے 4 کانکن جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 5 کانکن زخمی ہوگئے جنہیں سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن کے دوران بحفاظت نکال لیا نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی،ہرنائی کوئلہ کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اورپاک فوج نے ہرنائی کے علاقے میں واقع کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے پھنسے والے 5 مزدوروں کو زندہ بچا لیا ۔
ہرنائی کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو چکے ہیں ۔زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ،ہرنائی کے مقامی افراد نے پاک فوج کی جانب سے بروقت امدادی کارروائیوں کو بھرپور انداز میں سراہا ہے ۔