اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شعبان کے دوران متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری آپریشن شعبان میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے اور شعبان آپریشن میں فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 9 خارجی ہلاک سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 121 خارجی دہشت گردہلاک ہوچکے ہیں۔
آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے جاری مشترکہ آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فضائی اور زمینی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں شدت لائی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز فتنہ الخوارج سے منسلک عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائیوں میں مزید چار مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں
جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں اب تک مجموعی طور پر 121 مبینہ خارجی دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے آپریشن شعبان آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔ آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔