اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے کررہا ہے، ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممکن ہے ایران جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد ختم ہو۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ نہیں کروں گا جو ہمارے لیے اچھا نہ ہو۔
ایران جنگ ختم ہوتے ہی پیٹرول کی قیمت تیزی سے نیچے آئے گی۔ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی ممالک ایران سے ملاقات کریں تو مجھے اعتراض نہیں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں سال ختم ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ یہ جنگ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے فورا بعد اختتام پذیر ہو۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور مسلسل رابطے میں ہے۔ٹرمپ کے مطابق امریکا ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کرے گا جو امریکی مفادات کے لیے بہتر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے میں امریکا کے لیے مناسب شرائط کو یقینی بنایا جائے گا۔
امریکی صدر نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ ملاقات یا رابطے پر بھی اعتراض نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ممالک کا اپنا فیصلہ ہے۔ٹرمپ نے مزید دعوی کیا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی امریکا میں پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔ تاہم عالمی توانائی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور آبنائے ہرمز سمیت خطے میں جاری بحران نے تیل کی قیمتوں پر دبا بڑھا رکھا ہے۔