ہمیں مجبورا افغانستان کو جواب دیناپڑا،وزیراعظم شہبازشریف

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی حاصل ہے، ہمارے تمام تر سنجیدہ کوششوں کے باوجود افغان حکومت امن کے قیام میں ہمارا ساتھ دینے سے گریزاں ہے،ہماری کوششوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا، جب یہ حملہ ہو رہا تھا، افغان وزیر خارجہ اس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت کو سمجھانے کی بھرپور کوشش کی، وہاں بسنے والے لوگ ہمارے بہن بھائی ہیں، ہم افغانستان کے ساتھ 2 ہزار کلو میٹر کا بارڈر شیئر کر تے ہیں،پاکستان نے ہمیشہ افغان شہریوں کی خلوص نیت کے ساتھ مدد کی، محدود وسائل کے باوجود 40 لاکھ سے زائد افغان شہری دہائیوں سے یہاں رہائش پذیر رہے، ہم نے ان کی خدمت کی،اس کے باوجود دہشت گرد وہاں سے آپریٹ کر رہے ہیں، فتنتہ الخوارج کو کھلی چھٹی حاصل ہے۔

ان دہشت گردوں نے ہمارے شہریوں، افواج پاکستان کے جوانوں اور افسران، پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا، حالیہ واقعات کے بعد ہمارے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر لوگ کابل گئے، انہیں بتایا گیا، کہ ہم ہمسایہ ملک ہیں، ہمیں قیامت تک ساتھ رہنا ہے، یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم نے ساتھ کیسے رہنا ہے، پر امن رہے گے تو دونوں ملک ترقی کر سکیں گے۔وزیر اعظم نھے کہا کہ ہماری کوششوں کے باوجود کوئی حل نہیں نکل سکا، جب یہ حملہ ہو رہا تھا، افغان وزیر خارجہ اس وقت بھارت میں موجود تھے، ہمیں مجبورا انہیں جواب دینا پڑا۔شہباز شریف نے کہا کہ افغان حکومت نے اس وقت کہا کہ ہم سیز فائر چاہتے ہیں جس پر ہم نے 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کیا، اگر افغان حکام ہماری جائز شرائط پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں، اب گیند اْن کے کورٹ میں ہے، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو بات کو آگے بڑھائیں۔

ہمارے دوست ممالک، خاص طور پر قطر، اس معاملے کے حل کے لیے کوششیں کر رہا ہے، امیر قطر نے مصر کے دورے کے دوران کہا کہ آپ کے خلاف حملہ نہیں ہونا چاہیے، اس دوران انہوں نے اپنے کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالار عاصم منیر کی قیادت میں افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا، جو جنازے ہم نے پڑھے، وہاں ان شہدا کے اہلخانہ نے مجھے کہا کہ ہم ان شہیدوں پر فخر ہے،2018 میں فتنہ الخوارج کا خاتمہ ہو گیا تھا، کیا وجہ ہے کہ دوبارہ اس فتنے نے سر اٹھایا، اس وقت کی حکومت نے ہزاروں دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دی اور انہیں خوش آمدید کہا، یہی بنیادی وجہ ہے کہ اس فتنے نے دوبارہ سر اٹھایا،افغان حکومت کی جانب سے سیز فائر کی درخواست پر وجود میں آئی ہے، ٹھوس شرائط پر لانگ ٹرم سیز فائر ثابت ہو، اگر صرف وقت حاصل کرنے کے لیے یہ کیا گیا تو ہمیں اسے قبول نہیں کریں گے۔

غزہ میں امن معاہدہ ہوگیا، تاہم 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جب امن معاہدے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کوششیں کر رہے تھے، اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کلیدی کردار ادا کر رہے تھے،ا سدوران وہ لوگ جو وہاں امن نہیں چاہتے تھے، وہ یہاں پر سیاست کر رہے تھے، غزہ میں ہر جگہ جب شہادتیں ہو رہی تھیں تو یہ لوگ اْس وقت کہاں تھے،بجائے ان لوگوں کی مدد کرنے کے سیاست کرنا، کیا یہ اسلام ہے، یہ کون سے بھائی چارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں وہاں پر قیام امن میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خصوصی طور پر قطر، ترکیہ، مصر، سعودی عرب، یو اے ای نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ پاکستان اور انڈونیشیا بھی اس میں شامل ہیں، ہم سب نے مل کر یہ کردار ادا کیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.