اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جنرل مشرف کے دور سے لے کر جو یہ آپریشن شروع ہیں، یہ پانچواں ملٹری آپریشن شروع ہے، جہاں پہ کئی منتخب حکومتیں آئیں، کئی آمروں کی حکومتیں آئیں، لیکن کیا ان آپریشنوں سے آپ لوگوں کے دل جیت سکے ہیں؟ کیا ان آپریشنوں سے آپ علاقوں میں امن و امان لا سکے ہیں؟ نہیں۔
جہاں پر چند لوگ تھے، اور خود اس زمانے میں آپ کو یاد ہوگا، جنرل مشرف کہتا تھا کہ ایک تحصیل کا معاملہ ہے۔ آج وہ تحصیل، پورا بلوچستان، آگ کی لپیٹ میں ہے۔ وہ کہتے تھے کہ چند سرداروں کا معاملہ ہے، لیکن آج چند سردار تو نہیں رہے، لیکن ہر نوجوان، بلوچستان کا وہ بندوق اٹھا کر پہاڑوں پر کیوں گیا ہوا ہے؟ ہم یہ نہیں کہتے کہ ان کا وہ اقدام صحیح تھا یا صحیح ہے، لیکن تمام جب راستے، جب سیاسی راستے بند کیے جاتے ہیں، ان کی آواز کو نہیں سنا جاتا، ان کی آواز پر قدغن لگایا جاتا ہے۔
یہاں سے تو پشاور سے اسلام آباد اتنا دور نہیں ہے، کئی بار میں آیا ہوں، ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی ڈرائیو ہے، لیکن آپ یہ سوچیں کہ بلوچستان جو یہاں سے کئی دنوں کا فاصلہ ہے، وہاں پر کیا ہو رہا ہوگا؟ جہاں پہ آپ کا منتخب وزیر اعلیٰ ہوا ہو گیا ہے، آپ کا اسپیکر، جو کسی مارشل لاء دور میں بھی اس کو گرفتار نہیں کیا جاتا، پھر بھی اس کو کہتے ہیں کہ یہ جمہوری دور ہے؟ وہ اسپیکر جو ہے وہ آج دن تک غائب ہے، وزراء جو ہیں وہ غائب ہیں، ایم این ایز جو ہیں جو منتخب ہو کے آئے ہیں، جو عوامی مینڈیٹ لے کے آئے ہیں، لیکن فارم 47 والے جو ہیں وہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ فارم 47 سے منتخب ہونے والے وزراء، جو وزراء اعلیٰ ہیں، وہ اپنے وزراء اعلیٰ کے چیمبروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
ایک، ہمارے ہاں ایک بچی جو احتجاج کرتی ہے کہ میرے بھائی کی لاش مجھے لا کے دو، میرے رشتہ داروں کی لاشیں ہمیں دو، اس کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ہے، اور اس کے بدلے میں اس کو جو ہے 25 سال کی سزا دی جاتی ہے۔ اور ماھرنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان تو نہیں توڑا بھائی؟ پاکستان توڑنے والے آج بھی برسر اقتدار ہیں، پاکستان توڑنے والے آج بھی وہ طاقتور ہیں، اور وہ ملک کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں ہے۔
ایمان مزاری نے ایک ٹویٹ کیا ہے، کونسا جرم تھا اس کے ٹویٹ میں؟ اس کو آپ 17 سال کی سزا دیتے ہیں، لیکن ملک کو لوٹنے والے، جنہوں نے یہاں سے مال و دولت لوٹ کر بیرون ملک عالیشان محل بنائے، انہوں نے جزیرے خریدے، وہ تو آپ کے سر کے تاج ہیں، آپ کی آنکھوں کے تارے بنے ہوئے ہیں۔
علی وزیر، اس کا قصور کیا تھا؟ اس نے کونسا ملک توڑا، اس نے کونسا آئین توڑا تھا؟ اسی آئین کے تحت 2018 میں اس نے اس اسمبلی سے حلف اٹھایا تھا، اور جب ان کو ضرورت تھی ووٹ کی، تو اس کو ووٹ کے لیے جو ہے وہ ایوانوں میں لاتے تھے۔ تو کہنے کا یہ مقصد ہے کہ اس طرح کا نظام نہیں چلے گا۔
یہ بدقسمتی ہے کہ یہاں کے حکمران ہر وقت ہمیں اور آپ کو، ہمیں اور آپ کا مطلب بلوچستان کے لوگوں کو اور خیبر پختونخوا کے لوگوں کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ آپ غلام ہیں۔ وہ ہمیں یاد دلاتے رہتے ہیں، لیکن ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے۔ ہم، ہم، ہماری یادداشتیں اتنی کمزور ہو گئی ہیں، وہ ہمیں روزانہ ایک نیا بنگلہ دیش دکھاتے ہیں، لیکن ہمیں دکھائی نہیں دیتا۔ وہ روزانہ ہمیں ایک نئے نئے تجربے کے ساتھ ہمارے لوگوں کی جو ہے عزت نفس کو مجروح کرتے ہیں، لیکن ہمیں سمجھ نہیں آ رہا۔
وہ کیوں؟ کیونکہ ہم پارٹیاں بنے ہوئے ہیں، ہم قومیں نہیں بنے ہوئے ہیں، اور جب تک کہ ہم قوم نہیں بنیں گے، ایسے ناسوروں سے چھٹکارا حاصل کرنا ناممکن ہے۔ آئیں یہ بیٹھ کے فیصلہ کریں کہ ہمیں قوم بننا ہے، بلوچوں کو بلوچ بننا ہے، پشتونوں کو پشتون بننا ہے، سندھیوں کو سندھی بننا ہے، پھر جا کے ان قوتوں کا جو ہے ہم مقابلہ کریں گے۔ بنگالیوں نے جو ان کا مقابلہ کیا، وہ ایک پولیٹیکل پارٹی کے تحت صرف نہیں کیا، بنگالیوں نے بنگالی ہو کر ان کا مقابلہ کیا۔ تو پشتون بننا پڑے گا ہمیں، سندھی بننا پڑے گا ہمیں، بلوچ بننا پڑے گا