پاکستان کا سری لنکا کو تیسرے میچ میں شکست سیریز3-0سے جیت لی

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پاکستان نے سری لنکا کو مسلسل تیسرے ون ڈے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 0-3سے جیت لی، محمد رضوان کی 61اور فخز زمان کی 55رنز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 212رنز کا ہدف پانچ اوور قبل ہی پورا کرلیا،مین آف دی میچ محمد وسیم، مین آف دی سیریز حارث رؤف کو دیاگیا۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین افریدی نے ٹاس جیت کر سری لنکن کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان پلینگ الیون میں چار تبدیلیاں کرتے ہوے فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ شامل کیا گیا جبکہسری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا کی خرابی صحت کے باعث کوشال مینڈس نے ٹیم کی قیادت کی۔

 

 

سری لنکن ٹیم 46ویں اوور میں 211رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے۔ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے 212رنز کا ٹارگٹ 45ویں اوور میں چار وکٹوں پر پورا کیا محمد رضوان نے شانداربیٹنگ کرتے ہوے 61رنز اور حسین طلعت نے 38رنز کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی جبکہ فخر زمان 55، بابراعظم 34،حسیب اللہ صفر، سلمان آغا چھ رنز بنا کر آوٹ ہویجیفری وینڈر سے نے تین وکٹیں لی۔مین آف دی میچ محمد وسیم، مین آف دی سیریز حارث رؤف کو دیاگیا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.