کوئٹہ، بلدیاتی انتخابات کیلئے 15رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،میر لیاقت لہڑی

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ و چیئرمین زرغون ٹاؤن برائے بلدیاتی انتخابات میر لیاقت لہڑی نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جبکہ پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو مرکزی الیکشن سیل اور لہڑی ہاؤس اور پی پی پی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ کو سب الیکشن سیل قرار دیدیا ہے۔یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں نورالدین کاکڑ،اختر بلوچ،شاہجہان گجر، در محمد ہزارہ،ا،رباب اسد علی کاسی،الطاف گجر،ناز میروانی،سیدایوب آغا،انجینئر احسان اللہ خلجی،وارث خان اچکزئی،ڈاکٹر عبیداللہ کاکڑ،اکرم گل،کلثوم افتحار،نرگس مصطفی،یاسر بشیرسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔

بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اورپارٹی امیدواروں سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اوربلدیاتی انتخابات کیلئے زرغون ٹاؤن کیلئے داؤد آغا، یاسر بشیر،ملک نورالدین کاکڑ،انجینئر احسان خلجی، صمد خان بادیزئی،ملک ذیشان حسین،وارث خان اچکزئی،ڈاکٹر عبیداللہ کاکڑ، الطاف گجر،علی جان ہزارہ، ملک نوید خراسانی،منصور مشوانی،اکرم گل، کلثوم افتخآر اور نرگس مصطفی پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیاجو کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کریگی۔اجلاس میں زرغون ٹاؤن کے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو مرکزی الیکشن سیل جبکہ پی پی پی کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ اور میر لیاقت کی رہائش گاہ لہڑی ہاؤس کو سب الیکشن سیل قرار دیا گیا ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.