ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل پاکستان کے درمیان رابطہ، علاقائی پیشرفت پر گفتگو

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی صورتحال سمیت دونوں ممالک سے متعلق باہمی دلچسپی کے معاملات زیرِ بحث آئے۔ فریقین نے خطے میں جاری پیش رفت اور اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یہ رابطہ ان کے دورۂ چین کے دوران ہوا۔ تاہم سرکاری خبر ایجنسی کی جانب سے گفتگو کی مزید تفصیلات یا زیرِ بحث آنے والے مخصوص معاملات کے حوالے سے تفصیلی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.