کرکٹ میں ریل پیل پر کیون پیٹرسن بول پڑے

کرکٹ میں ریل پیل پر کیون پیٹرسن بول پڑے
۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کی شکست اور پیسے کی ریل پیل پر سابق کرکٹر کیون پیٹرسن کرکٹ میں پیسے کی ریل پیل پر بول پڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیون پیٹرسن نے کہا کہ کلکتہ ٹیسٹ کا رزلٹ ماڈرن ڈے کرکٹ کا ہی نتیجہ ہے، بیٹرز اب چھکے مارتیاور سوئچ ہٹ کھیل کر ہی بڑے ہورہے ہیں، بیٹرز کو اننگز لمبی کرنا اور مشکل حالات میں میچ بچانا نہیں سکھایا جا رہا۔سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ اس میں کھلاڑیوں کا قصور نہیں کیونکہ ماڈرن کرکٹ ایسی ہی ہے، آج کل کھلاڑیوں کی ترجیح کریز پر کھڑے رہنا یا اسپن کو کھیلنے کی آرٹ سیکھنا نہیں ہوتا، کرکٹ اب اونچا میوزک،لائٹس،کرکٹ بورڈز اور نجی مالکان کیمالی فائدوں کا کھیل ہے۔

اس چیز پر کوئی بات نہیں کرتا کیونکہ ایسا کرنا ممنوع ہے،کھلاڑی جتنا زیادہ پیسا کما سکتے ہیں کمائیں، وہ وہی کررہے ہیں جوفیصلہ سازکررہے ہیں۔کیون پیٹرسن نے کہا کہ چھکے اور سوئچ ہٹس مارتے رہو اور اپنا بینک بیلنس بڑھاتے رہو۔واضح رہے کہ کلکتہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دی تھی۔کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت جنوبی افریقا کے خلاف بچھائے گئے اپنے ہی جال میں پھنس گیا اور 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.