اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔امدادی وسائل کی قلت دنیا بھر میں کمزور آبادیوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں بچے بھوک کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچنے کے درکار ضروری غذائی مدد سے محروم ہیں۔اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی)نے اپنے تازہ ترین جائزے میں خبردار کیا ہے کہ سردیوں کے آغاز پر ایک کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ افغان شدید خطرات سے دوچار ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
غذائی تحفظ کے مراحل کی مربوط درجہ بندی(آئی پی سی)کے مطابق ملک میں غذائی قلت سے دوچار لوگوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔’ڈبلیو ایف پی’ کے عہدیدار جین مارٹن باور نے بنیادی خدمات کے لیے مالی وسائل کی غیرمعمولی کمی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کے ساتھ طبی مراکز کا رخ کر رہی ہیں کہ شاید انہیں کچھ مدد مل جائے مگر بیشتر حالات میں انہیں واپس لوٹا دیا جاتا ہے کیونکہ اب وسائل دستیاب نہیں رہے