اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوئٹہ،وزیراعظم پاکستان 19 مئی کو ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے جہاں وہ بلوچستان میں امن و امان اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے کی موجودہ امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی چیلنجز اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا جبکہ متعلقہ حکام وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے جن میں صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، جاری حکومتی اقدامات اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
اگلی پوسٹ
آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔