کوئی جج سیاسی نہیں ہوتااچھے ججز کو عدلیہ میں رہنا چاہیے، بیرسٹر گوہر

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ٹرولنگ اور مہم چلانا افسوسناک ہے، دی اکانومسٹ کی رپورٹ الزامات پر مبنی ہے،27ویں ترمیم سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت 28ویں ترمیم کی بازگشت کر رہی ہے، خود کو قانون سے بالاتر سمجھنے والے لوگوں کی نظروں میں گر چکے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس وقت اس مضمون کا آنا افسوسناک ہے، ہم اس مضمون کی مذمت کرتے ہیں، بالکل بے بنیاد الزامات ہیں۔

بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جو بھی قانونی کارروائی کرنی ہوگی ہم کریں گے، بشری بی بی باپردہ خاتون اور سیاست میں نہیں ہیں، فیصل واڈا کی بشری بی بی سے متعلق گفتگو انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت 28ویں ترمیم کی بازگشت کر رہی ہے، یہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، لوگوں کی نظروں میں گر چکے ہیں، عدلیہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہوتی ہے، اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہو تو یہ جمہوریت نہیں، کوئی جج سیاسی نہیں ہوتا، استعفیٰ ذاتی فیصلہ ہے، اچھے ججز کو عدلیہ میں رہنا چاہیے، مستعفی نہیں ہونا چاہیے، ہم آئینی عدالت کے قیام کی ہرگز حمایت نہیں کرتے۔

ہم نے 26ویں اور 27ویں ترمیم کی مخالفت کی، کئی ممالک میں آئینی عدالتیں ہیں لیکن وہاں صرف آئین کی تشریح ہوتی ہے، حکومت نے تمام سیاسی و آئینی فیصلوں کا اختیار آئینی عدالت کو دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ تب آزاد ہوتی ہے جب ججز آئین و قانونی کے مطابق فیصلے کرتے ہیں، عدلیہ سے لوگوں کو شکایتیں ہوں گی یا ماضی میں رہی ہوں گی، عدلیہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز بھی کیا اس میں کوئی دو رائے نہیں، اصلاحات کی گنجائش ہمیشہ ہوتی ہے لیکن 26ویں اور 27ویں ترمیم سے کوئی اتفاق نہیں کرتا

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.