اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد کی قیادت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کر رہے تھے۔ ملاقات میں سلمان اکرم راجہ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف بھی موجود تھے۔ملاقات میں گلگت بلتستان میں 24 جنوری 2026 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم بات چیت ہوئی اس موقع پر رہنماؤں نے انتخابات کو پرامن، شفاف اور آئینی طریقے سے منعقد کرانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
رہنماؤں کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان گلگت بلتستان کے عوام کے جمہوری اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گی اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں آئین پاکستان کے تحت یکساں حقوق کی حقدار ہیں انہیں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی ان کے بنیادی جمہوری حقوق سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا موقع ملنا چاہیے