امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا ایران کے خلاف سخت ترین اقتصادی کارروائی کا اعلان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے تاریخ کی سخت ترین معاشی کارروائی قرار دے دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مالی یا تجارتی تعاون کرنے والے ممالک اور اداروں کو بھی سخت معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو کسی بھی قسم کی مالی یا تجارتی سہولت فراہم کرنے کی صورت میں متعلقہ ملک کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ کاروباری روابط برقرار رکھنے یا اسے مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی صدر کے اعلان سے ایران پر پہلے سے موجود معاشی دباؤ میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی اقدام کا مقصد ایران کی مالی اور تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا اور دیگر ممالک کو تہران کے ساتھ اقتصادی تعاون سے روکنا ہے۔

ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد عالمی سطح پر ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے ممالک اور کمپنیوں کے لیے بھی صورتحال اہمیت اختیار کر گئی ہے، جبکہ ممکنہ امریکی پابندیوں اور اقتصادی اقدامات کے اثرات عالمی تجارت پر بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.