امریکہ کے ایران پر حملے جاری، میزائل و ڈرون لانچ سائٹس کونشانہ بنایا

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مسلسل نویں رات حملے مکمل کرلیے جس میں میزائل و ڈرون لانچ سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے مطابق ایران کے خلاف مسلسل نویں رات جاری رہنے والے حملوں کا کامیابی سے اختتام کردیا۔سینٹکام کے مطابق امریکی فورسز نے ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، فضائی دفاع اور ساحلی نگرانی کے مقامات، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس اور مواصلاتی نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری ملاحوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔امریکی فوج کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہی ہے۔

سینٹکام کی فورسز بدستور انتہائی چوکس، اپنے مشن پر مرکوز، مہلک کارروائی کے لیے تیار اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حملوں کے بعد ایرا ن کے5شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ان میں شمال مغربی ایران کا اہم شہر تبریز اور دو اہم بندرگاہی علاقے بھی شامل ہیں۔مقامی شہریوں اور صحافیوں کے مطابق تبریز، جنوب مشرقی ساحلی شہروں چابہار اور کنارک، جبکہ جنوب مغربی توانائی مراکز بندر ماہشہر اور بندر امام خمینی میں بھی دھماکے ہوئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی علاقے میں ایک ڈرون کو مار گرایا۔دھر ایران پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اردن کے عقبہ ائیرپورٹ پر امریکی طیاروں کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 2آئل ٹینکر بھی دھماکے سے تباہ ہوگئے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ جب تک امریکی کارروائیاں جاری رہیں گی اس وقت تک آبنائے ہرمز ایندھن ترسیل کیلئے محفوظ نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کمانڈ سینٹر پر حملہ شہید فوجیوں کے خون کا بدلہ ہے۔اس کے علاوہ ایرانی خبرایجنسی کے مطابق صوبہ لرستان سے دشمن اہداف کی جانب میزائلوں کی نئی لہر داغی گئی ہے۔کویت کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ایران نے ملک میں شہری اور اہم تنصیبات کو مسلسل نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔کویت کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی قابل مذمت جارحیت کے دوران وزارت بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی سے وابستہ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کویتی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حملوں کے باعث متعدد مقامات پر آگ لگ گئی جبکہ اہم سرکاری تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.