عمران خان کی ہسپتال منتقلی فیصلے پر عمل نہ کرنیکا کوئی جواز نہیں،مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،سلمان اکرم راجہ

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کی جانب سے حکومتی نظرثانی اپیل پر اعتراضات کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے

کہ ریاست نے سپریم کورٹ کی فائلنگ برانچ کے اعتراضات کے بعد نظرثانی درخواست واپس لے لی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 18اگست کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے کا اب کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.