اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایرانی مسلح افواج کے ‘خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز’ نے امریکا اور خطے کے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا بھرپور فوجی ردعمل دیا جائے گا۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز نے واضح کیا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں خطے بھر میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں اور مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض علاقائی ممالک کے گرین سگنل پر امریکا ایک یورپی ملک میں طے شدہ اجلاس کے بعد ایران کے خلاف کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ خطے کے کو ممالک ایران کے حوالے سے اپنی دوہری پالیسی کو جاری رکھیں گے اور ایران کے خلاف امریکی اقدامات میں اس کے اتحادی بنیں گے انہیں ان کارروائیوں میں برابر کا شریک تصور کیا جائے گا اور ایسے ممالک کو ایرانی مسلح افواج سے کسی قسم کے تحمل کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔