پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکیلئے محمودخان اچکزئی کا نام دے دیا

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیف وہپ ملک عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے درخواست جمع کرا دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب خان کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے محمود خان اچکزئی کے نام کی باضابطہ درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دی ہے اور امید ہے اب اسپیکر ملک واپسی پر نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے نام پر کسی غیر جمہوری حربے کا سہارا نہیں لیا جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی نہیں رہنا چاہیے اور اسپیکر کو چاہیے کہ جلد از جلد نوٹیفکیشن جاری کریں۔اسد قیصر نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی تعلقات میں صبر و استقامت سے کام لینا چاہیے، تجارتی راستے کھولے جائیں اور خطے میں تجارت کو وسطی ایشیائی ممالک تک وسعت دی جائے۔ تحریک انصاف کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ افغانستان ایک برادر ملک ہے اور ہم اس کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کو ناکارہ گاڑیاں فراہم کی گئیں، ایک وفاقی وزیر نے بھی اس پر بات کی مگر میں اس کا نام لینا مناسب نہیں سمجھتا۔

این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبے کو اس کے تین فی صد شیئرز ملنے چاہئیں، لیکن تاحال خیبرپختونخوا کو ایک روپیہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ 74 اراکین اسمبلی کے دستخطوں کے ساتھ محمود خان اچکزئی کے نام کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی ہے۔ جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے محمود خان اچکزئی کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے جسے تمام اراکین نے متفقہ طور پر تسلیم کیا۔ انہون نے کہا کہ محمود خان اچکزئی پاکستان تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار بھی تھے۔ جن کی بھوپور حمایت کی گئی بعد ازاں اسد قیصر نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ چیف وہپ کو جے یو آئی سے رابطے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ اپوزیشن کا اتحاد جمہوری عمل کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.