پاکستان کا دفاع انتہائی مضبوط ہے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، بیرسٹر گوہر

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے،ہرپاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہرپاکستانی کو معرکہ حق میں کامیابی پر فخر ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہے،کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق نورین نیازی کا انٹرویو 3ماہ پراناہے تاہم یہ ان کیذاتی خیالات ہیں، یہ پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم یہ ہی کوشش کررہے تھیکہ حالات بہترہوجائیں، یہ ہی کہیں گے کہ پرانی چیزوں کو نہ چھیڑا جائے، یہ وقت ایک فٹ پیچھے جانے کا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان کی وضاحت کی ہے، جوش خطابت میں کچھ چیزیں نکل جاتی ہیں لیکن جو غلط ہے غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ چیزوں پرلب کشائی نہیں ہونی چاہیے تاکہ حالات بہتری کی جانب جائیں، کچھ ایسی چیزیں ہیں جن کو ٹچ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بہن کو ہراساں نہ کریں، مولانا کے بیان کو چھوڑیں، ایک بیان سے دفاع پر آنچ نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت ہے کہ اپ اپنے ذاتی مفادات کو پیچھے رکھیں گے تو ملک مضبوط ہو گا اور یہ چیزیں بھی ختم ہوں گی، کل کوئی دوسرا بندہ اس قسم کا بیان دے گا تو کیا اس سے پاکستان کا دفاع کمزور ہو جائے گی، متنازعہ بیان کو کبھی سپورٹ نہیں کیا، دہشتگردی پر بھی موقف کلیئر ہے کہ دہشتگردی ملک کے لئے ناسور ہے، دہشتگردوں کے خلاف ایک بیانیہ سے کارروائی کریزن جہاں بھی ہوں ان ی سرکوبی کے لئے سارے وسائل استعمال کریں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ختم ہو گی تو ترقی اور استحکام ہو گا، قائمہ کمیٹیوں اور جوڈیشل کمیشن کا ہمارا بائیکاٹ ہے،اس وقت تک یہی فیصلہ ہے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ مذاکرات ہوں،بات چیت ہوئی، ابھی یہی اطلاع آئی ہے کہ ازادکشمیر کے الیکشن کو ری شیڈول کرکے تین حصوں میں کر دیا گیا ہے

ہمارے پاس یہ رائے ضرور موجود تھی کہ بائیکاٹ کے فیصلہ پر نظرثانی کرلیں، بائیکاٹ کے فیصلہ کے حوالے سے نظرثانی پر اتفاق رائے نہیں ہوا، ابھی تک آزادکشمیرانتخابات کا بائیکاٹ کا فیصلہ ہے اگر حالات بہتر ہوئے تو اس فیصلہ پر نظرثانی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کی طرف ابھی تک بڑھے ہی نہیں،پہلے کہا کہ مذکارات پیشکش کی حد تک ہیں، اگر میٹنگ ہوتی تو کچھ چیزیں طے ہوتی، میری خواہش ہے کہ سیاسی مسائل کا لانگ ٹرم سیاسی حل نکالا جائے،تاکہ ملک بھی ان حالات سے نکل جائے، بانی کی بہنیں سیاست میں نہیں ہیں،نہ وہ پارٹی کی کوئی پوزیشن ہولڈ کرتی ہیں، ایک ذاتی بیان ہے اسے آوٹ آف کانٹیسٹ نہ لیا جائے، جب ایسے بیانات کو میڈیا میں لایا جاتا یے تو ایک کے پیچھے دوسرا اجاتا ہے اور بات گھمبیر ہو جاتی یے، میں یہ سمجھتا ہوں اس بات کو یہیں چھوڑیں اور آگے بڑھیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.