اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔ترجمان پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ 7 جولائی سے اب تک تقریباً 100 فوجی زخمی ہوئے جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔پینٹاگون ترجمان شان پارنیل یہ انکشاف ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکا نے جمعہ کو ایرانی حملے سے ہلاک 2 فوجیوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔ترجمان پینٹاگون نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ان میں سے 96 فیصد ڈیوٹی پر واپس آچکے ہیں۔قبل ازیں پینٹاگون نے صرف اتنا بتایا تھا کہ 28 فروری سے اب تک 14 فوجی ہلاک اور 427 زخمی ہوئے ہیں۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے
گزشتہ 2ہفتوں سے جاری ایران امریکہ تنازعہ اور ایرانی میزائل و ڈرون حملوں کے نتیجے میں تقریبا 100امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، 7جولائی سے اب تک متاثر ہونے والے 96فیصد زخمی فوجی علاج کے بعد دوبارہ اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آ چکے ہیں، شمالی عراق اور اردن میں امریکی اڈوں پر ایرانی جوابی کارروائیوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا شدید خطرہ موجود ہے۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 7جولائی سے اب تک جاری تازہ لڑائی اور ایرانی جوابی حملوں میں تقریبا 100امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف نوعیت کی چوٹیں آئیں
تاہم ان میں سے 96فیصد فوجی صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنے فرائض سنبھال چکے ہیں، یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ نے جمعہ کے روز ایرانی حملے میں ہلاک ہونے والے اپنے 2مزید فوجیوں کی باقاعدہ شناخت ظاہر کی۔امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اردن اور شمالی عراق میں واقع امریکی تنصیبات پر ایرانی حملوں کے بعد حالات انتہائی تشویشناک ہیں، امریکی فوج اردن میں ایرانی حملے کے مقام سے ملنے والے کچھ ناقابلِ شناخت جسمانی اعضا کا ڈی این اے اور سائنسی معائنہ کر رہی ہے، جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔