۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں سے متعدد شہری شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی کارروائیاں شرم الشیخ میں ہونے والے امن معاہدے کی روح کے منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادی سیاسرائیلی خلاف وزیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔وزارت امور خارجہ کے مطابق عالمی برادری شرم الشیخ معاہدے،جنگ بندی کیمکمل نفاذ، فلسطینی شہ یوں کیتحفظ کویقینی بنائے۔جاری بیان میں پاکستان نے فلسطینی عوام سے اپنی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 1967 سے پہلے کی سرحدوں کیمطابق خودمختارفلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے