سید جہانگیر شاہ ایڈووکیٹ کاPTIکےگرفتارکارکنان کابلا معاوضہ کیس لڑنےکااعلان

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں سید جہانگیر شاہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، دیر بالا یہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے اُن کارکنان کے خلاف جو مقدمات حالیہ حالات میں درج ہوئے ہیں، خصوصاً گرفتار یا زیرِ حراست کارکنان کو قانونی معاونت کی ضرورت ہو، وہ ڈسٹرکٹ کورٹس دیر بالا سے رجوع کریں۔

میں اپنی استطاعت کے مطابق ایسے کارکنان کے مقدمات کی پیروی بلا معاوضہ / بغیر وکالت فیس کے کروں گا، تاکہ کسی بھی کارکن کو محض مالی مشکلات کی وجہ سے قانونی حق سے محروم نہ ہونا پڑے۔

گرفتار اسیران اور ان کے اہلِ خانہ کو پیغام:
گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اپنے مقدمے کی FIR، گرفتاری کی تفصیل اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسٹرکٹ کورٹس دیر بالا تشریف لائیں۔ قانونی کارروائی قانون کے مطابق کی جائے گی اور عدالت میں ممکنہ قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

قانون سب کے لیے ہے، اور ہر شہری کو اپنے دفاع اور قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے۔
سید جہانگیر شاہ
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،
دیر اپر ۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.