اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔اے سی امتیاز علی بلوچ نے شہر کے مختلف علاقوں میں آج دوسرے روز بھی غیر قانونی پیٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 37 پیٹرول پمپس کو سیل کر دیا گیا اس کارروائی کے دوران لیویز فورس بھی ان کے ہمراہ تھی۔ اس موقع پر اے سی چمن نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق ایرانی پیٹرول پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
لہذا شہر میں غیر قانونی پیٹرول کی خرید وفروخت کو روکنا اور حکومتی رٹ کو بحال کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہداری ہے اور تمام شہریوں کو قانون کی پاسداری اور اپنے کاروباری سرگرمیوں کو قانونی طور پر جاری رکھنے کا حق ہے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ آج کے بعد غیر قانونی پٹرول پمپس کو کسی صورت کاروبار شروع نہیں کرنے دیا جائے گا