اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔قومی اسمبلی کی اطلاعات کمیٹی کو وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا ہے کہ پی ٹی وی پر مافیا کا قبضہ ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں‘ سابقہ ادوار میں اس ادارے کے ساتھ بہت ظلم کیا گیا اور بغیر کسی اہلیت کے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھرتی کیا گیا۔سوموار کوکمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سمیت سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اطلاعات کا پی ٹی وی میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ بہت لوگ پی ٹی وی میں فارغ بیٹھے تھے مگراب پی ٹی وی کام ہو رہے ہیں۔
گمنام اکاؤنٹ سے میرے خلاف ٹویٹ کروائے جاتے ہیں میں پی ٹی وی میں بیٹھے مافیا سے بہت لڑا ہوں اورجب تک اللہ کی مرضی ہے مافیا کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ کسی نے اپنی بیگم اور رشتہ داروں کو پی ٹی وی بھرتی کیا ہوا ہے اگرپی ٹی وی میں بیٹھے مافیا پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کالیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو پی ٹی وی کے ملازمین رہ چکے وہ بے تکی خبریں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے آنے سے پہلے پرچی پر ٹی وی اینکر پر بیٹھے تھے اورایسے اینکر لگے تھے جن کو گھر بھی کوئی نہیں پہچانتا تھا چینل اینکر اور مشہور لوگوں سے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے میرٹ پر پاکستان ٹیلی ویژن میں لگائے جب تک ہم گولڈن شیک ہینڈ نہیں لے کر آتے تب تک چینل نہیں چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی میں سیاسی بھرتیاں ہیں ایک ایک پوسٹ پر پچیس لوگ بھرتی ہوئے ہیں اب ہم پاکستان ٹیلی ویڑن میں بہتری لائی ہے دنیا کے بڑے اداروں میں پاکستان ٹیلی ویڑن کو کاونٹ کر چکے ہیں انگلش چینل پر ہم اچھے اینکر لے کر آرہے ہیں جنگ کے بعد ہمیں احساس ہوا کے ہمارے پاس کوئی اچھا چینل ہونا چاہیے ہم نے الگ فنانشل ماڈل کے تحت انگلش چینل کو شروع کیا ہے