جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20سیریزمیں بابراعظم اور نسیم شاہ کی واپسی

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریزز کیلئے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا جس کے مطابق سلمان علی آغا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے لیے 15رکنی اور ون ڈے کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، ٹی ٹونٹی میں بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوگئی۔عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے، عبدالصمد، بابر اعظم اور نسیم شاہ کی بھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث اور خوشدل شاہ ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے، اسی طرح فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹی ٹونٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ون ڈے اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا شامل ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز 28اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹونٹی ٹرائی سیریز 17سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.