بلوچستان کی بہتری کیلئے 21بسیں کراچی پہنچ گئیں

۔۔۔اُستمان نیوز۔۔۔بلوچستان کے پبلک ٹرانسپورٹ نظام میں بہتری کے لیے چین سے درآمد کی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئیں، ان بسوں کی مالیت81 کروڑ روپے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ نئی بسیں صوبائی حکومت کے اس منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد عوامی نقل و حمل کو جدید بنانا اور شہریوں کو آرام دہ، ماحول دوست اور قابلِ برداشت سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ بسیں کوئٹہ اور دیگر اہم اضلاع میں چلائی جائیں گی۔

گوادر پرو کے مطابق کوئٹہ ڈویڑن کے کمشنر شاہ زیب خان کاکڑ نے بتایا کہ یہ بسیں ایک معروف چینی کمپنی سے خریدی گئی ہیں، جس کے لیے رواں سال کے اوائل میں معاہدہ کیا گیا تھا۔ ہر بس کی قیمت تقریباً 3 کروڑ 85 لاکھ روپے ہے۔ ان میں ایئر کنڈیشننگ، ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم اور ایندھن بچانے والے ماحول دوست انجن نصب ہیں۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا مقصد شہری ٹریفک کے دباؤ میں کمی لانا، سفر کو زیادہ آرام دہ بنانا، اور صوبے کے پسماندہ علاقوں میں عوام کو بہتر سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر افسر علی درّانی نے بتایا کہ حکومت مستقبل میں چینی تعاون کے ساتھ بسوں کے بیڑے میں مزید اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان کے مطابق ہمارا مقصد دور دراز اضلاع کو شہری مراکز سے جوڑنا اور عوام کو قابلِ اعتماد سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ بہتر نقل و حرکت سے تجارت، سیاحت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق کاروباری و سماجی رہنماؤں نے اس اقدام کو علاقائی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔ ایک کوئٹہ کے مقامی نمائندے نے کہایہ شراکت داری صرف بسوں تک محدود نہیں بلکہ یہ جامع ترقی کے مشترکہ وڑن کی علامت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بسوں کا یہ بیڑا آئندہ چند ہفتوں میں سڑکوں پر رواں دواں ہوگا، جو بلوچستان کے ٹرانسپورٹ نظام کی جدیدیت اور پاکستان میں پائیدار شہری ترقی میں چین کے تعاون کا ایک اور ثبوت ہے

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.