اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ انہیں برطانوی حکومت کی طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان جاتے ہیں تو انہیں کسی قسم کا تحفظ نہیں دیا جائے گا.امریکی صحافی مہدی حسن کے ساتھ انٹرویو میں سلیمان خان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر کوئی مزاحمت نہیں کی اور نہ ہی کوئی فعال کردار ادا کیا ہے قاسم خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ وہ اپنے ہاتھ گندے نہیں کرنا چاہتے انہوں نے ہمیں کہا کہ پاکستان نہ جائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاکستان جائیں گے تو ان کی طرف سے ہمیں کوئی تحفظ نہیں دیا جائے گا۔
اگر ہمیں گرفتار کیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو امید ہوتی ہے کہ والد سے ملاقات کے لیے پاکستان جانے والے دو برطانوی شہریوں کی دیکھ بھال کی جائے گی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عمران خان جلاوطنی قبول کریں گے تو ان کے بیٹوں نے کہا کہ ان کے والد سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کو قبول نہیں کریں گے تاحال برطانوی حکومت نے اس بیان پر تبصرہ نہیں کیا ہے.خیال رہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے جیل میں ملاقاتیں 8فروری تک معطل رہیں گی انہوں نے کہا کہ جیل کو سیاسی جماعت کا ہیڈکوارٹرز نہیں بنایا جا سکتا ادھر پی ٹی آئی راہنما بیرسٹر علی ظفر نے اس فیصلے کو انسانی حقوق اور ملکی و بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قید تنہائی میں رکھنا آئین کے مطابق تشدد کے مترادف ہے انہوں نے دعوی کیا کہ حکومت پرامن احتجاج کرنے والوں پر واٹر کینن اور تشدد کا استعمال کر رہی ہے یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے عمران خان کی بہنوں اور پارٹی کارکنوں کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے دوران منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا تھا