اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔سابق سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر نے کہا ہے کہ آج سیاست دانوں کی کوئی عزت نہیں مگر میں نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ پر جمع کرلیا ہے، 27ستمبر کو لانگ مارچ میں دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہوں گی.خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کی تحصیل بام خیل میں کمیونٹی سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے
جبکہ اس وقت کسی سیاست دان کی عزت نہیں رہی انہوں نے کہا کہ امن و امان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بدامنی ہے ان کا کہنا تھا کہ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے اسد قیصر نے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا، یہ ایک اہم سوال ہے
موجودہ اسمبلی میں عوام کیلئے کوئی ایک قانون بھی نہیں بنایا گیا.انہوں نے بتایا کہ 27ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملایا جائے گا انہوں نے کہا کہ اگر عوام آزاد عدلیہ، مضبوط پارلیمنٹ، مہنگائی کا خاتمہ اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو انہیں اٹھنا ہوگا