پشین :سرانان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کا روڈ تعمیر کرنے والے افراد پر حملہ پانچ افراد جان بحق ایک شدید زخمی

اُستمان نیوز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پشین کے علاقے سرانان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ سرانان روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح افراد نے تعمیراتی کام کرنے والے افراد پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ بھی پسند کر سکتے ہیں۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.